سرینگر// ڈرائیورس ایسو سی ایشن نے ٹریفک پولیس کی طرف سے بچوں کو سکول لے جانی والی گاڑیوں کے مالکان کے ساتھ مبینہ زیادتیوں کا الزام لگاتے ہوئے بدھ کو پریس کالونی میں احتجاج کیا ۔منگل کو یوم اطفال کے موقعہ پر کئی سکولوں میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس دورن سکولوں کے باہر کھڑا کی گئی سکول گاڑیوں کو ٹریفک پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔سول لائنز میں ٹریفک پولیس نے22سکولی گاڑیوں کو ضبط کیا۔ٹریفک پولیس کی طرف سے گاڑیوں کو ضبط کرنے کے خلاف ڈرائیوروں نے پریس کالونی میں احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی ۔ڈرئیورس ایسو سی ایشن سرینگر کے صدر شمیم احمد نے بتایا ’’2014 میں اس وقت کے ایس ایس پی ٹریفک مقصود الزماں کے ساتھ سبھی مطالبات کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں سبھی مطالبات کو منظور کیا گیا تھا‘۔اے آر ٹی او سرینگر بشر احمد نے بتایا ’’مذکورہ گاڑیاں بنا کسی ضوابطہ کے غیر قانونی طریقے پر چلتی ہیں اور اپنی من مانیاں کرتے ہیں ۔