کابل// (یو این آئی) عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹریڈوس ادھانوم گھیبریسس پیر کو افغانستان کی راجدھانی کابل پہنچے اور ان کی وزیراعظم ملا حسن اخوند، ان کے نائب وزیراعظم ملا برادر اور سرکاری افسران سمیت طالبان قیادت کے ساتھ میٹنگ ہونے کی امید ہے۔ٹولو نیوز کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کے کابل میں افسران کے ساتھ افغان صحت کے شعبے میں عالمی بینک کی مدد میں کمی اور اسے پھر سے شروع کرنے کے امکانات پر بھی بات چیت ہونے کی امید ہے۔ٹولو نیوز نے اطلاعات و ثقافت کی وزارت کے ثقافتی کمیشن کے رکن احمد اللہ واثق کے حوالے سے کہا کہ ڈاکٹر گھیبریسس وزیراعظم ملا حسن اخوند، نائب وزیراعظم ملا برادر اور نگران کابینہ کے قائم مقام وزیر خارجہ سے بھی سے ملاقات کریں گے۔