Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

ڈاکٹر کے زدکوب کامعاملہ،جونیئر ڈاکٹر ہڑتال پر چلے گئے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 16, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر//منگل اور بدھ کی درمیانی رات پولیس کی جانب سے صدر اسپتال سرینگر کے شعبہ میڈیکل ایمرجنسی میںڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر کی شدید مارپیٹ کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے اور جمعہ سے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر سے منسلک دیگر اسپتالوں میں بھی پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر ہڑتال پر جارہے ہیں جبکہ پولیس اور ضلع انتظامیہ ابتک ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کے معاملے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔بدھ کو شروع ہوئی پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کی کام چھوڑ ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی۔ بدھ کو  ایک مرتبہ پھر پرنسپل گورنمنٹ میدیکل کالج سرینگر ڈاکٹر ثامیہ رشید، ڈی سی سرینگر فاروق احمد لون اور ڈی آئی جی وسطی کشمیر غلام حسن بٹ نے جونیئر ڈاکٹروں سے ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کی تاہم ڈاکٹروں نے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا  ۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ڈی سی سرینگر اور ڈی آئی جی کشمیر نے احتجاجی طلبہ سے مذکورہ واقعہ پر معافی طلب کی تاہم احتجاجی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فراہم کرنا بھی ٹھیک ہے مگر ڈاکٹر پر حملے کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ایف آئی آر درج ہونی چاہئے۔ ڈاکٹر وںنے بتایا ’’ جونیئر ڈاکٹروں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ تب تک کام پر نہیں جائیں گے جب تک نہ ڈاکٹر کے ساتھ مار پیٹ میں ملوث اہلکاروں کے معطلی کے احکامات صادر نہیں ہونگے۔ ‘‘پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈاکٹر ثامیہ رشید نے کہا ’’ جمعرات کو صبح ہی ڈی سی سرینگر فاروق احمد لون اور ڈی آئی جی وسطی کشمیر غلام حسن بٹ نے جونیئر ڈاکٹروں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں سمجھایا ۔‘‘ ڈاکٹر ثامیہ رشید نے کہا ’’ڈی آئی جی نے اسپتال میں ڈاکٹروں کی حفاظت کیلئے 17پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا بھی حکم دیا ہے اور خود بھی معافی مانگی تاہم اسکے بائوجود بھی وہ ہڑتال ختم کرنے کو تیار نہیں ‘‘۔ادھر جونیئر ڈاکٹروں کے ایک وفد نے جمعرات کو بون اینڈ جوائنٹ، لعل دید اور جی بی پنتھ اسپتال جاکر وہاں کام کرنے والے جونیئر ڈاکٹروں کو کام چھوڑ ہڑتال میں شامل ہونے کی درخواست کی اور گورنمنٹ میڈیکل کالج سے جڑے دیگراسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی ہڑتال میں شامل ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔      
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کولگام میں آدھی رات کو بھیڑ بکریوں کی بڑی چوری، 136 بھیڑیں غائب
تازہ ترین
اردو کسی مذہب کی علامت نہیں بلکہ جموں و کشمیر کے تشخص کی دھڑکتی نبض ہے: وحید پرہ
تازہ ترین
سرینگرمیں متحدہ مجلس علماء کا اہم اجلاس منعقد، فرقہ وارانہ اشتعال انگیزیوں کے تدارک کے لیے پینل قائم
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا ڈوڈہ سڑک حادثے پر اظہارِرنج
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اولگوشہ اطفال

ڈوڈہ کے بھرت علاقہ میں دلخراش سڑک حادثہ ،5افراد لقمہ اجل،17زخمی

July 15, 2025
صفحہ اول

سرکار نے توڑا سرکاری حصار وزیرا علیٰ دیوار پھلانگ کر مزار شہدا احاطے میں داخل، گلباری اورخراج عقیدت پیش

July 14, 2025
صفحہ اول

پابندی کل تھی، آج کیوں روکا گیا؟:وزیر اعلیٰ

July 14, 2025
صفحہ اول

الطاف بخاری کی ایل جی سے ملاقات جامع فصل انشورنس سکیم کے نفاذ پر زور

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?