اوڑی//پبلک ہیلتھ سنٹر مہورہ اوڑی میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی سے مریضوںکو سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہیلتھ سنٹرمیںگذشتہ دو ہفتوں سے کوئی ڈاکٹرنہیں ہے۔ڈاکٹرکی عدم موجودگی کے نتیجے میں راجنوانی،چندن واڑی، گینگل، دوران، پرن پیلاںسمیت کئی دیہات کے لوگوں کوعلاجہ و معالجہ کیلئے بارہمولہ کا رخ کرنا پڑتا ہے۔واضح رہے کہ دو ہفتے قبل سنٹر پر تعینات ریاض احمد وانی نامی ڈاکٹر کی موت واقع ہوئی تھی جس کے بعد محکمہ صحت نے یہاں کسی نئے ڈاکٹر کو تعینات نہیں کیا۔بلاک میڈیکل آفیسر اوڑی ڈاکٹر محمد رمضان نے اس ضمن میںکشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دو روز کے اندر یہاں تعینات ڈاکٹراپنا عہدہ سنبھالے گا۔