جموں//ڈاکٹر شیش پال وید کی ریاستی پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے ہوئی تقرری کو چیلنج کرنے والی ایک عرضداشت سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹربیونل کے جسٹس ایم ایس سولر اور پی گوپی ناتھ پر مشتمل بنچ نے آج مسترد کر دی، یہ عرضی جیلخانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل ایس کے مشرا کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ عرضی کو خارج کرتے ہوئے فاضل بنچ نے کہا کہ چونکہ ایس کے مسرا کیڈر میں ڈاکٹر ایس پی وئید کے سینئر ہیں اس لئے موخر الذکر کوایس کے مسرا پر کسی قسم کی انتظامی یا اختیارات کی برتری حاصل نہیں ہوگی۔ اس سے قبل مجاز حکام نے مسرا کی طرف سے ڈی جی پی کے طور پر تقرری کے مطالبہ کو مستر د کر دیا تھا۔ ان کاکہنا تھا کہ مشرا 1985بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں جب کہ وئید 1986بیچ کے ہیں اس طرح وہ موصوف سے سینئر ہیں لیکن انہیں پولیس سربراہ کے عہدہ پر تعینات نہیں کر کے ان کی حق تلفی کی گئی ہے ۔ ان کی طرف سے انل سیٹھی اور اعجاز احمد بٹ پیش ہوئے جب کہ مرکزی سرکار کی پیروی ہر ش وردھن سنگھ ، ریاستی سرکار کی طرف سے ڈبلیو ایس نارگل جب کہ ایس پی وئید کی جانب سے راہل شرما اور نریندر اتری نے بنچ کے روبرو اپنا مو¿قف رکھا۔