نئی دہلی//جوائنٹ سیکرٹری یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نئی دہلی ڈاکٹر نثار میر کو رجسٹرار نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر کی حیثیت سے تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ڈاکٹر نثار یو جی سی میں مختلف شعبوں کی دیکھ ریکھ کے علاوہ نیشنل ایکاڈمک ڈیپازٹری پروجیکٹ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں جس کے تحت اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے طلاب کے لئے ایک ڈیجیٹل لاکر قائم کیا جارہا ہے جس میں وہ اپنے تعلیمی انعامات جانچ پڑتال اور تصدیق کے لئے دے سکتے ہیں۔ پروجیکٹ کے تحت ملک بھر کے طلاب اپنے اسناد کسی بھی وقت آن لائین ڈاو¿ن لوڈ کر کے دُنیا کے کسی بھی کونے میں آن لائین جانچ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ڈاکٹر نثار اس سے قبل بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے رجسٹرار بھی رہ چکے ہیں۔ وہ کشمیر یونیورسٹی کے جوائنٹ رجسٹرا ربھی رہے ہیں۔انتظامی تجربہ کے علاوہ ڈاکٹر نثار نے سماجیات مضمون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے30 تحقیقی مقالے شائع کرنے کے علاوہ9 تحقیقی پروجیکٹوں پر بھی کام کیا ہے۔