سرینگر//معدے اور آنتوں کے معروف لپیراسکوپک سرجن ڈاکٹر مشتاق چالکو نے کوالالمپور میں منعقدہ سرجنوں کی کانگریس میں اپنی ایجادات Chalkoo Technique in Minilap Cholecystectomyکے بارے میں کلیدی خطبہ پیش کیا۔مینی مل ایکسس سرجن آف انڈیا اورانڈین ہرنیا سوسائٹی کے ممبر ڈاکٹر چالکو گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کو پڑھاتے ہیں۔ کوالالپور میں جاری تین روزہ کانگریس کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر چالکو Chalkoo's Point in Laparoscopic Cholecystectomy پر تفصیلی بحث ہوگی۔ ڈاکٹر چالکو کانگریس منعقد کرنے والے کمیٹی کے ممبر ہونے کے علاوہ 15بین اقوامی جریدوں کے مدیر بھی ہیں جو معدے اور آنتوں کی سرجری کی جانے والی کام کو مشتہر کرتے ہیں۔ چالکو نے بتایا کہ اس نے ابتک 50سائنسی پرچے جبکہ 20سے زیادہ بین اقوامی پرچے بھی مشتہر کئے ہیں۔