عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی//ڈاکٹر ماجد احمد تالیکوٹی کو مسلم آئینہ کی جانب سے انڈیا کے 100 بااثر ہندوستانی مسلمانوں میں شامل کیا گیا جو تما پور، گلبرگہ اور کرناٹک کے لیے فخر کی بات ہے۔ ڈاکٹر ماجد احمد تالیکوٹی ایک ممتاز آنکو لوجسٹ اور سرجن ہیں، جن کا کیریئر کینسر کی دیکھ بھال کیلئے عمدگی، ہمدردی اور لگن کی مثال ہے۔ 16ہزار سے زیادہ کامیاب سرجریوں کے ساتھ ڈاکٹرتالیکوٹی ہندوستان میں سرجیکل آنکولوجی کے شعبے میں ایک سرکردہ شخصیت کے طور پر ابھرے ہیں۔ ڈاکٹر موصوف اس وقت مول چند ہیلتھ کیئر، نئی دہلی میں سرجیکل آنکولوجی کے ڈائریکٹر ہیں اور بترا ہسپتال اور میڈیکل ریسرچ سینٹر میں کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ صحت کی دیکھ بھال میں ایک بصیرت رکھنے والے ڈاکٹر تلی کوٹی نے کئی اداروں میںآنکولوجی کے محکموں کو قائم کرنے اور آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے مجیدیہ ہسپتال، ہمدرد یونیورسٹی اور فیکلٹی آف میڈیکل سائنسز، کے بی این یونیورسٹی گلبرگہ میں آنکوسرجری متعارف کروائی۔ ڈاکٹر تلی کوٹی کی لگن کینسر کی روکتھام اور جلد پتہ لگانے کے بارے میں عوامی بیداری کی مہم تک پھیلی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر ماجد میڈیکینٹ ہسپتال کے بانی، چیئرمین اور سی ایم ڈی بھی ہیں۔ یہ 600 بستروں پر مشتمل ایک ہسپتال ہے جو جھارکھنڈ اور پڑوسی علاقوں کے لوگوں کو سستی قیمت پر صحت کی غیر معمولی خدمات انجام دینے کیلئے جانا جاتا ہے۔