سرینگر// مسلم دینی محاذ کے سربراہ ڈاکٹر محمد قاسم نے ڈاکٹر طارق قریشی کے والدایم ایس قریشی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ گذشتہ برس نامسائد حالات کے دوران ڈاکٹر طارق قریشی نے قوم کی اس وقت زبردست خدمت کی جب انہوں نے فورسز کے ہاتھوں پیلٹ سے آنکھوں کی بینائی کھونے والے افراد کا علاج و معالجہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طارق قریشی ایک معالج ہونے کے ساتھ ساتھ میرا دوست بھی ہے ۔انہوں نے ڈ اکٹر ایم ایس قریشی کے حق میں دعائے مغفرت مانگی اور اللہ تعالی سے دعا کہ وہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔