سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے رہائش گاہ پر "Ladakh and Nanak Rinpoche"اور "Women of Substantial Character"نامی کتابوں کی رسم اجرائی انجام دی۔ دونوں کتابیں کشمیر کے ڈی ایس سوڈھی نے تحریر کی ہیں۔ ڈاکٹر فاروق نے مصنف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اوپر والا آپ کے قلم کو مزید زور بخشے اور آپ سماج بدعات اور جموں وکشمیر کی تاریخ کو اجاگر کرنے میں اپنا بھر پور رول نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ سماج اس وقت بھی جہیز کی بدعت اور دیگر رسومات بد سے گھرا ہوا ہے اور ہمارے ماں بہنوں اور بیٹیوں کو بھی تشدد کا شکار بنایا جارہا ہے۔اس کے لئے متحدہ ہوکر قلع قمع کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مصنف کی ریسرچ اور اُن کے کام کو سراہا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس سے پہلے بھی ڈی ایس سوڈھی کی کتابوں کی رسم اجرائی انجام دی ہے ۔