جموں//نوشہرہ ، سندربنی اور کالا کوٹ کے ڈیلی گیشن جن کی قیادت ڈاکٹر فاروق عبداللہ کر رہے تھے ،نے راج بھون میں گورنر این این ووہر ا کے ساتھ ملاقات کی۔ایم ایل اے دویندر سنگھ راناان کے ہمراہ تھے۔ ڈیلی گیشن نے کئی مطالبات گورنرکے سامنے رکھے ۔ گورنر نے ڈیلی گیشن کو یقین دلایا کہ وہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ اُن کے مطالبات پر غور و خوض کریں گے ۔ان ڈیلی گیشنوں میں ببن پال ،شمشیر سنگھ چب ، بھوشن اوپل ، وجے سوری ، رندیر سنگھ ، اشونی کمار ، یوگ راج ، بھارت بھوشن گپتا اور وشال گپتا شامل تھے۔