سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سرکرہ تاجر حاجی غلام احمد متو ساکن ناگہ بل نوشہرہ کے انتقال پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کرنے کے علاوہ اہل خانہ کو یہ غم برداشت کرنے کیلئے بھی دعائیں کی ہے۔