سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، کارگذار صدر عمر عبداللہ اور سینئر لیڈر و ایم ایل اے محمد شفیع اوڑی نے مرکزی جامع مسجد دھنی سیدان کے خطیب حاجی محمد امین خواجہ کی رحلت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لیڈران نے کہا کہ مرحوم نے زندگی بھر دینی اور عوامی خدمات انجام دیں۔ پارٹی کے ضلع صدر بارہمولہ جاوید احمد ڈار، غلام حسن راہی، ایڈوکیٹ شاہد علی، عبدالمجید آخون نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ اس دوران ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے پارٹی لیڈر اورممبراسمبلی پہلگام الطاف احمد کلو کے والد نسبتی خواجہ محمد افضل ستھو ساکن اننت ناگ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے سوگواروں کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ ادھر پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی ، پارٹی لیڈران سکینہ ایتو، تنویر صادق، جنید عظیم متو، پیر آفاق احمد، ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی، ڈاکٹر بشیر احمد ویری اور ضلع صدر اننت ناگ ڈاکٹر محمد شفیع نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔