بڈگام //نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سوموار کو المہدی فائونڈیشن کی جانب سے منعقد ہونے والے آغا سید مہدی میموریل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس اور پھر کھیل کی پہلی گیند کا سامنا کیا۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ بڈگام الیون اور اومپورہ الیون کے درمیان کھیلا گیا ۔ ٹاس اومپورہ الیون نے جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیااورمقررہ 20 اوروں میں 170رن سکور کئے جس میں امتیاز ملہ نے 55گیندوں پر 91رن سکور کئے جبکہ بڈگام الیون نے مقررہ ہدف 19اوروں میں پورا کیا ۔ فیروز احمد نے 42گیندوں پر 70رن سکور کرکے میچ کا بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔