سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صڈر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کل معروف تاجر حاجی عبدالرزاق پنڈت ساکن سوپور حال باغات کے گھرجاکرتعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ یاد رہے خواجہ عبدالرزاق پنڈت کی نیک سیرت دختر اختر (اہلیہ نثار احمد پنڈت) گذشتہ روز اس دارِ فانی سے رحلت کر گئیں تھیں۔ اُن کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور صدرِ بلاک امیرا کدل رفیق الائی اور ضلع صدر یوتھ سرینگر بھی تھے۔ دریں اثناء ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نائد کدل بہوری کدل جاکر معروف وازہ حاجی غلام محمد کھوسہ کے اہل خانہ اور پسماندگان کی ڈھارس بندھائی ۔پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ ، جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے بھی تعزیت کا اظہار کیاہے۔