سرینگر//ممبر پارلیمنٹ ، سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے راج بھون سرینگر میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران اُنہوںنے ریاست کی داخلی اور خارجی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اُنہوںنے ریاست میں امن اور معمول کے حالات بحال کرنے کےلئے کئے جانے والے لازمی اقدامات کو بھی زیر بحث لایا۔ دریں اثناءایم ایل اے گاندربل شیخ اِشفاق جبار نے راج بھون سرینگر میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔ایم ایل اے موصوف نے گورنر کو اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے اہتما م میں مو¿ثر ڈھنگ سے مقامی لوگوں کو شامل کرنے کے حوالے سے اُن کے سامنے اپنی تجاویز رکھیں۔گورنرنے اِشفاق جبار کی طرف سے اُبھارے گئے معاملات کی ستائش کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ پُر امن ماحول کو فروغ دینے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے ایم ایل اے موصوف کے علاقے کی تیز تر ترقی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔