سرینگر //شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سعید امین تابش کی سبکدوشی کے بعد جوائنٹ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان کو مزید احکامات تک بطور میڈیکل سپر انٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر سکمز صورہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے زیر نمبر 358سال 2018 بتاریخ 31مارچ 2018 میں کہا گیا ہے کہ 31مارچ 2018 سنیچر وار ڈاکٹر سعید امین تابش کی سبکدوشی کے بعد ڈاکٹر فاروق احمد جان مزید احکامات تک بطور میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کام کریں گے۔ حکم نامے کے مطابق ڈاکٹر فاروق احمد جان اسپتال کے تمام کام کاج اور سروس ڈیپارٹمنٹ کی دیکھ ریکھ کریں گے۔