Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

ڈاکٹر عبدالاحد گورو کی یاد میں تقاریب کا اہتمام

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 2, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//لبریشن فرنٹ نے ڈاکٹر عبدالاحد گوروکو خراج عقیدت اداکرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کشمیر کی تحریک آزادی کو بے روزگاری اور تعلیم کی کمی سے نتھی کرتے ہیں انہیں ڈاکٹر عبد الاحد گوروکی زندگی ،جدوجہد اور قربانی کا جائزہ لےنا چاہئے جنہوں نے اعلیٰ ترین تعلیم یافتہ اور ایک بلند پایہ سرجن ہونے کے باوجود تحریک آزادی میں عملی حصہ لیا اور اپنی جان اسی راہ عزیمت میں لٹا دی۔فرنٹ کے محبوس چیئرمین محمد یاسین ملک نے ایک بیان میں ڈاکٹر عبدالاحد گورو کی کی برسی پر انہیں یاد کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرگورو ایک نابغہ¿ روزگار شخصیت تھے جنہوں نے اپنی جدوجہد،انسانیت نوازی اورطبّی میدان میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں، سماجی خدمات اور راہ عزیمت میں اپنی قربانی کے بل پر ایک منفرد مقام حاصل کیا اور جب تک کشمیر کی تاریخ عزیمت لکھی جاتی رہے گی اُن کا نام سنہرے حروف سے لکھا جاتا رہے گا۔ فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ ڈاکٹر گورو جیسی اعلیٰ مرتبت شخصیات قوموں کاافتخار ہوا کرتے ہیں اور جدوجہد آزادی سے لیکر سماجی خدمات کے میدان میں جو جوہر نمایاں اِس عظیم شخصیت نے دکھائے وہ انہی کاخاصہ تھے۔ یاسین ملک نے کہا کہ زندہ قوموں کی پہچان اور شناخت کا ذریعہ بننے والی یہ شخصیات اپنی مسحور کن زندگی سے نہ صرف اپنے اردگرد کے ماحول کو متاثر کرتی ہیں بلکہ عالم انسانیت کو بھی معطّر بنادینے میں اپنا حصہ ادا کرتی ہیں۔ یاسین ملک نے کہا کہ جموں کشمیر کی تحریک آزادی کو شروع کرنے اور پروان چڑھانے میں بڑے دانشور، علمائ،قانون دان،اساتذہ اور مدبر اپنی جانوں کی بازی لگاچکے ہیں جس کی مثال اشفاق مجید وانی، ڈاکٹر عبدالاحد گورو، ایڈوکیٹ جلیل اندرابی، مولانا شبیر احمد صدیقی، پروفیسر عبدالاحد وانی، ڈاکٹر غلام قادر صوفی(ترابی)،شمس الحق ،مفتی جمال الدین، پائلٹ ندیم خطیب، ایڈوکیٹ غلام قادر سیلانی،مولانا شوکت احمد شاہ، پروفیسر محمد رمضان وغیرہ ہیں جو نہ صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے بلکہ زندگی کے مختلف میدانوں میں کامیاب ترین افراد میں سے تھے۔ ڈاکٹر صاحب کشمیر کے پہلے ڈاکٹر تھے جنہوں نے اوپن ہارٹ سرجری کرکے کشمیر کے حوالے سے طبّی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا۔ صورہ مڈیکل انسٹچوٹ کو ایک بلند پایہ ہسپتال بنانے میں اُن کا جو تاریخ ساز رول رہا ہے اُس کو بھی تاریخ کشمیر فراموش نہیں کرسکتی ہے۔ کشمیر کے اندر شعبہ طِب میں نئے اُبھرتے ہوئے ڈاکٹر صاحبان کی تعلیم و تربیت میں اُن کی کاوشیں مثالی رہی ہیں۔ ڈاکٹر گورو کی یاد میں سنیچر کومرحوم کے گھر واقع برزلہ میں ایک تعزیتی تقریب ہوئی جس میں لبریشن فرنٹ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد نائب چیئرمین ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ کی سربراہی میں شامل ہوا۔اسی طرح ایک اور وفد یاری پورہ کولگام پہنچا جہاں انہوں نے حال ہی میں جاں بحق ہونے والے جوان توصیف احمدکے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اس وفد کی قیادت لبریشن فرنٹ کے قائد ظہور احمد بٹ کررہے تھے۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے آدھار کو شناختی ثبوت کے طور پر قبول نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھایا
برصغیر
آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن آف انڈیا
برصغیر
جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر کے نام مکتوب ، 13جولائی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

کشمیر میں 11 سے 13 جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی

July 10, 2025
تازہ ترینکشمیر

سالانہ امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا نواں قافلہ روانہ

July 10, 2025
کشمیر

بغیر دودھ چائے، کھٹا میوہ اور سیب صحت مند زندگی کیلئے لازمی ذہنی تنائو، شوگر اور بلڈ پریشر سے بچنے کیلئے فلیونائیڈ اہم:ماہرین صحت

July 9, 2025
کشمیر

سیاحوں کی آمد دوبارہ شروع امر ناتھ یاتری بھی صورتحال سے مطمئن:عمر عبداللہ

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?