بڈگام//ڈاکٹر سیدصحرش اصغر نے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کا عہدہ سنبھالا ۔2013ء کی آئی اے ایس بیچ آفیسر نے اس سے قبل ایس ڈی ایم گرداسپور اوراے ڈی سی پنجاب کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دی ہیں۔وہ مرکزی ڈیپوٹیشن پر بھی رہی ہیں جہاں انہوں نے وزار ت خارجہ ،وزارت ماحولیات اورموسمی تبدیلی کے محکمے میں اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھایا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوںنے آفیسران پر فرض شناسی کے ساتھ کام کرنے اور بہتر عوامی خدمات کے لئے باہمی تال میل اورعوام دوست جذبے کے ساتھ کام کرنے پر زوردیا۔