نئی دہلی//فروغ اردو کی سمت میں وزارت برائے فروغ انسانی وسائل حکومت ہند نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے آج قومی اردو کونسل کی گورننگ کونسل کی تشکیل کر دی ہے۔ جھارکھنڈ اسٹیٹ اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین و مسلم راشٹریہ منچ کے قومی کنوینر اور معروف سماجی کارکن ڈاکٹر شاہد اختر کو قومی اردو کونسل کا وائس چیئرمین بنایا گیا ہے۔ڈاکٹر شاہد اختر نے رانچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی، ایم بی اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی ایس سی (کیمسٹری آنرس)، کی سند بھی حاصل کی تھی۔ ان کے علاوہ ارشد شیخ تلنگانہ، جاوید ملک، اقبال احمد خان کرناٹک، محترمہ شمع خان دہلی، ڈاکٹر نسیم احمد نسیم بتیا، ڈاکٹر قدسیہ قریشی دہلی،پروفیسر مظفر شہ میری کرنول، ڈاکٹر زاہد تماپوری بنگلورو، ڈاکٹر محمد ریاض احمد جموں، اور سیدنصیب علی جموں کو گورننگ کونسل کا ممبر نامزد کیا گیا ہے۔