جموں// حکومت نے لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے چیف ایگزیکٹو کونسلر ڈاکٹر سوم داوا کی وفات پر ریاست میں 31 جنوری 2018 کوتعطیل کا اعلان کیا ہے۔ڈاکٹر سونم داوا گذشتہ روز حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریاست میں 30جنوری سے یکم فروری2018 تک تین روز کے لئے سوگ رہے گا۔سوگ کے دوران ریاست کی اہم عمارتوں اور مقامات پر قومی اور ریاستی پرچم سرنگوں رہیں گے۔