عظمیٰ نیوزسروس
کٹھوعہ //وزیر برائے جل شکتی جاوید احمد رانا اور مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کٹھوعہ جسروٹہ میں 7واٹر سپلائی اسکیموں ( ڈبلیو ایس ایس ) کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر قانون ساز راجیو جسروٹیہ اور وجے کمار کے علاوہ جل شکتی کے دوسرے افسران بھی موجود تھے ۔ جے جے ایم کے تحت 25کروڑ روپے کی لاگت سے جل شکتی محکمہ کے ذریعہ مکمل ہونے والی واٹر سپلائی اسکیمیں ہزاروں لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کریں گی ۔ ان پروجیکٹوں کا ای افتتاح کرتے ہوئے رانا نے کہا کہ یہ اسکیمیں ایک درجن دیہاتوں کی ضروریات کو پورا کریں گی جس سے 2584گھرانوں کے 15881افراد کو فائدہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد عام لوگوں کیلئے پینے کے پانی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسکیم 2500فنکشنل گھریلو نل کنیکشن ( ایف ایچ ٹی سی ) فراہم کرے گی ۔ اس بات کو برقرار رکھتے ہوئے کہ حکومت ثابت قدمی اور مقامی نمائندوں کے قریبی کوارڈینیشن اور مشاورت سے تمام منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم تھی ۔ رانا نے اسکیموں کی موثر طریقے سے تکمیل کیلئے مقامی قانون ساز راجیو جسروٹیہ کی تعریف کی ۔وزیر نے مزید بتایا کہ جل جیون مشن کے تحت ضلع کٹھوعہ میں1369.57کروڑ روپے کی لاگت سے مجموعی طور پر 303پانی کی فراہمی کی اسکیمیں شروع کی جا رہی ہیں۔آخر میں انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ٹائم لائن پر عمل کریں اور ترجیح بنیادوں پر زمین کے حصول اور جنگلات کی منظوری کو بھی تیز کریں تا کہ ترقیاتی کام بلا روک ٹوک جاری رہیں ۔