عظمیٰ نیوز سروس
ہیرا نگر//مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کٹھوعہ ضلع میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت کئی سڑکوں کے پروجیکٹوں کا ای-سنگ بنیاد رکھا اور عملی طور پر افتتاح کیا۔اس کا مقصد ضلع میں رابطوں کو بہتر بنانا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ضلع کٹھوعہ کے بلاک برنوتی سے امبالا روڈ براستہ ہمیر پور سے گورہ سورج تک 5,700 کلومیٹر طویل اپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھا۔ سڑک کی منظور شدہ لاگت 612.29 لاکھ روپے ہے۔موصوف نے 2594 لاکھ کروڑ روپے کی لاگت سے 25 کلومیٹر سے زیادہ کے چار سڑکوں کے پروجیکٹوں کا ای-سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انہوںنے 5406.68 لاکھ روپے کی لاگت سے 73.57 کلومیٹر لمبی نو سڑکوں کا افتتاح کیا۔ ان سڑکوں کی تعمیر سے 74 آبادیاں مستفید ہوں گی اور 11,561 لوگ منسلک ہوں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اس سال جموں و کشمیر کو 3,700 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے الاٹ کئے گئے۔ PMGSY روڈ پروجیکٹس میں سے 60-65 فیصد ان کے لوک سبھا پارلیمانی حلقہ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مقامات پر رہنے والے لوگوں کے فائدے کے لیے کئی دور دراز علاقوں کو ہمہ موسمی سڑکوں سے جوڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بقیہ منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے۔