پرویز احمد
سرینگر //پیر کو سابق پرنسپل ڈاکٹر سامیہ رشید کی سبکدوشی کے بعد جموں و کشمیر سرکار نے ڈاکٹر تنویر مسعود کو پرنسپل جی ایم سی سرینگر کا چارج سونپ دیا ہے۔ حکم نامہ زیر نمبر جی ایس ۔ ایم سی/پی ایم سی2317-33/بتاریخ 31اکتوبر 2022میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری صحت و طبی تعلیم کے کی زبانی ہدایت کے مطابق پرنسپل کا عہدہ سینئر پروفیسر ڈاکٹر تنویر مسعود سنبھالیں گے ۔ اس حوالے سے تمام متعلقین کو حکم نامہ کی کاپی روانہ کی گئی جن میںڈویژنل کمشنر کشمیر، گورنمنٹ میڈیکل کلجز جی ایم سی سرینگر میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان شامل ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ جی ایم سی سرینگر کی سابق پرنسپل ڈاکٹر سامیہ رشید سوموار کو کئی دہائیوں تک شعبہ صحت میں فرائض انجام دینے کے بعد سبکدوش ہوگئی ہیں۔