ڈاکٹر اندرابی کی کشتواڑ درگاہوںپر حاضری | ڈوڈہ میں وقف اثاثوں کا جائزہ لیا ،کہا وقف نظام کو تقویت دینگے

Towseef
1 Min Read

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے کشتواڑ میں شاہ اسرار الدین ؒ اور شاہ فرید الدین ؒ کے مزارات پر حاضری دی اور جموں و کشمیر میں امن کے لیے دعا کی۔ انہوں نے وقف بورڈ کے عملے کے ساتھ میٹنگ کی اور کشتواڑ میں جاری مختلف پروجیکٹوں پر کام کا جائزہ لیا۔ بعد میں اندرابی نے ڈوڈہ کا دورہ کیا اور ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں انہوں نے وقف بورڈ کے زیر انتظام جائیدادوں اور اثاثوں کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر اندرابی نے مستقبل میں شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ وقف ایگزیکٹو آفیسر ڈوڈہ جاوید اقبال زرگر میٹنگ کا حصہ تھے۔انکاکہناتھا “آنے والے مہینوں میں، وقف بورڈ عمل درآمد کے لیے کچھ نئے کام شروع کرے گا جس سے کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں وقف نظام کو مزید تقویت ملے گی۔صوفی سرکٹ جموں و کشمیر میں امن اور روحانی فضیلت کا اعصابی مرکز ہے‘‘۔

Share This Article