لکھنؤ//بہو جن سماج پارٹی ( بی ایس پی ) صدر مایاوتی نے میرٹھ میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر کے مجسمہ کو توڑے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کے لئے ذمہ دار شرارتی عناصر کی جلد گرفتای کا مطالبہ کہا ہے ۔بی ایس پی رہنما نے آج جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ کچھ روز سے ملک کے مختلف حصوں میں شرارتی عناصر مجسموں کو نقصان پہنچاکر سماج میں نفرت پھیلا کر جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تو اترپردیش بھی اس زد میں آگیا ہے ، میرٹھ میں داکٹر امبیڈکر کے مجسمے کو سماج دشمن عناصر نے نقصان پہنچایا ہے ، انہوں ایسا کر نے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔محترمہ مایاوتی نے کہا کہ اترپردیش سمیت پورے ملک میں خاص طور پر دلتوں اور دیگر پسمانہ طبقوں میں پیدا ہوئے عظیم سنتوں و رہنماؤں کی یاد میں قائم کئے گئے مجسموں ، پارکوں کو محفوظ رکھنے خصوصی توجہ دینا ہوگی۔انہوں نے کہا اگر وفاقی اور ریاست حکومت ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کار راوئی نہیں کرتی ہے۔