جموں//ضلع رام بن کے علاقہ دیسہ کے نامورسماجی کارکن ڈاکٹر پریم ناتھ نے نیشنل میں شمولیت اختیارکرتے ہوئے شیخ محمدعبداللہ کے نقشِ قدم پرچلنے کے عزم کااعادہ کیا۔نیشنل کانفرنس واحدایسی سیاسی جماعت ہے جوریاست کے تینوں خطوں جموں،کشمیراورلداخ کی مساوی ترقی کیلئے کام کررہی ہے ۔امیدہے کہ ڈاکٹرفاروق عبداللہ اورعمرعبداللہ کی قیادت میں پارٹی ریاست کوبحرانی صورتحال سے باہرنکالنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ان خیالات کااظہار یہاں شیرکشمیربھون میں منعقدہ جوائننگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرپریم ناتھ نے کیا۔ اس دوران تقریب میں صوبائی صدریوتھ نیشنل کانفرنس اعجازجان، صوبائی صدروومن ونگ ستونگ کورڈوگرہ سابق ایم ایل اے چمن لال، شریک چیئرمین این سی اوی سی سیل عبدالغنی تیلی کے علاوہ دلشادملک،روہت کیرنی ،ریاض ملکِ ،نتیش گوسوامی ودیگران موجودتھے ۔پارٹی لیدران نے ڈاکٹرپریم ناتھ کونیشنل کانفرنس میں شمولیت کیلئے مبارکبادپیش کی اورامیدظاہرکی کہ وہ زمینی سطح پرپارٹی کی مضبوطی کاباعث ثابت ہوں گے۔