گاندربل//گاندربل میں ڈاکٹرکی مبینہ لاپر واہی کے باعث نو زائدہ بچہ پیدا ہوتے ہی دم توڑ بیٹھا ۔28سالہ طوطا بانو دختر نور عالم ساکن گجر بستی بدرکنڈ گاندر بل نامہ حاملہ خاتون علاج و معالجہ کیلئے سب ضلع اسپتال گاندر بل آئی تھیں جہاں پر ڈاکٹروں اور اسپتال انتظامیہ کی لاپر واہی کے باعث خاتون نے اسپتال احاطے میں ہی بچے کو جنم دیا جو اسی وقت فوت ہوا۔ اس موقع پر طوطا بانو کے ساتھ آئے ہوئے افراد خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی ۔طوطا بانو کے والد نور عالم نے بتایا کہ مسلسل نو ماہ سے اس کی بیٹی کا علاج معالجہ سب ضلع اسپتال گاندر بل میں ہی چل رہا تھا اور آج مقررہ تاریخ پرمریضہ کواسپتال میں داخل کرانے کیلئیلایااور یہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے پہلے چند ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرانے کیلئیجب وہ لیبارٹری کی جانب گئے تو وہاں پر موجود عملے نے اسے ایڈمنسٹریشن بلاک کی سلپ لانے کو کہااورسلپ لانے کیلئے درد میں مبتلا طوطا بانو کو دوسری جانب جانا پڑا ۔انہوں نے کہا کہ سلپ لاتے ہی طوطا بانو اسپتال احاطے میں گر گئیں اوردرد کی شدت کی وجہ سے چیخنے چلانے لگی۔انہوں نے کہا کہ خاتون نے اسپتال احاطے میں ہی بچے کو جنم دیااور بروقتطبی امداد نہ ملنے کے باعث چند لمحوں میں ہی بچہ دم توڑ بیٹھا ۔عین شاہدین کے مطابق اگر حاملہ خاتون کا بروقت علاج و معالجہ کیا گیا ہوتا تو شاید بچہ دم نہ توڑ بیٹھتا۔اس سلسلے میںضلع ترقیاتی کمشنر گاندر بل نے بتایا کہ اسپتال یا ڈاکٹروں کی وجہ سے اگر کوتاہی ہوئی ہوگی تو اسکی تحقیقات کرکے قصوروار شخص کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔