کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے اکثر و بیشتر اسپتالو ں میں طبی سہولیات کا زبردست فقدان ہے جبکہ چیر کو ٹ لولاب اور آ وورہ ترہگام میں موجود پرائمری ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لولاب وادی کے چیر کو ٹ میں قائم نیو ٹائپ پرائمری ہلتھ سنٹر کو لوگو ں کو طبی سہولیات میسر رکھنے کی غرض سے6سال قبل قائم کیا گیا لیکن اسپتال میں مریضوں کو طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگو ں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسپتال میں آج تک کسی ڈاکٹر کو تعینات نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں یہا ں کر مریضوں کو سوگام یا کپوارہ اسپتالو ں کارخ کرنا پڑ تا ہے ۔لوگو ں نے یہ بھی بتا یا کہ نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سنٹر چیر کو ٹ میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر کے بجائے یو نانی ڈاکٹر کو تعینات کیا گیا لیکن وہ بھی اپنی ڈیو ٹی دینے میں لیت و لعل سے کام لے رہا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسپتال میں مریضوں کو تسلی بخش علاج و معالجہ نہیں ہو رہا ہے اور اگر محکمہ صحت چیر کو ٹ کے اسپتال میں ڈاکٹر کو تعینات کریں تو یہا ں کے مریضوں کو در در کی ٹھوکریںنہیں کھانی پڑیں گی تاہم اسپتال میں ڈاکٹر تعینات نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے ۔مقامی لوگو ں نے مطالبہ کیا کہ چیر کو ٹ کے اسپتال میں ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر کو تعینات کیا جائے ۔اس دوران آ وورہ ترہگام میں قائم پرائمری ہلتھ سنٹر کا حال بھی برا ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ آ وورہ کے اسپتال بھی بغیر ڈاکٹر ہے اور یہا ں بھی ایک یو نانی ڈاکٹر کو تعینات کیا گیا ۔مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ آ ورہ اسپتال سے ایک بڑا علاقہ منسلک ہے تاہم اسپتال میں ڈاکٹر تعینات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کا دوسرے اسپتالو ں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔اسپتال میں اگرچہ مشینری نصب کی گئی تاکہ مریضوں کے مرض کی تشخیص عمل میں لائی جائے گی لیکن ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے اب یہ مشینری بھی زنگ ا ٓ لودہ ہوچکی ہے ۔ادھر معلوم ہو اہے کہ گزشتہ سال کی عوامی احتجاجی مہم کے دوران مشتعل لوگو ں نے اسپتال میں ایمبولنس نہ ہونے پر اسپتال پر پتھرائو کر کے اس کے شیشے چکنا چور کئے لیکن آ ج تک بھی اس اسپتال کی مرمت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے سردیو ں کے ان ایام میں مریضوں کے ساتھ ساتھ عملہ کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ اس اسپتال میں روشنی کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے ۔چیر کو ٹ اور آ ورہ کے لوگو ں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور ان دور دراز علاقوں کے اسپتالو ں کی طرف توجہ دیکر مریضوں کے مشکلات کا ازالہ کریں ۔