عظمیٰ نیوز سروس
جموں//سوگواران کیساتھ اِظہارِ یکجہتی کیلئے اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ہمراہ پارٹی کے نائب صدر اعجاز احمد خان اور حاجی ممتاز احمد خان کی بڑی بہن مرحومہ ڈاکٹر میمونہ بیگم کی رہائش گاہ بٹھنڈی جموں کادورہ کیا جن کا گذشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا تھاجہاں پارٹی قیادت نے غمزدہ کنبے کیساتھ اِظہارِ ہمدردی کی اور مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی۔ پارٹی کے صدر الطاف بخاری کے ہمراہ سینئر نائب صدر غلام حسین میر ،ریاستی جنرل سکریٹری رفیع احمد میر ،ریاستی جنرل سکریٹری وجے بکایا ،صوبائی صدر جموں ایس منجیت سنگھ اور دیگر بھی موجود تھے۔پارٹی صدر نے پارٹی کے تمام رہنماؤں کی جانب سے سوگوار خاندان کے افراد خاص طور پر پارٹی کے نائب صدر اعجاز احمد خان، نائب صدر چوہدری ذوالفقار علی، اور صوبائی نائب صدر جموں حاجی ممتاز احمد خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاجنہوںنے اپنی پیاری ڈاکٹر میمونہ بیگم کا کھو دیا۔پارٹی رہنماؤں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔دریں اثناء الطاف بخاری نے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت کی دعا کی۔رہائش گاہ پر تعزیت پرسی کیلئے جانے والوں میں صوبائی نائب صدر جموں شفیع شیخ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری ارون کمار چھبر، ایس سی جموں و کشمیر وِنگ کے صدر بودھ راج بھگت، ایس ٹی جموں و کشمیر وِنگ کے صدر سلیم عالم، جموں و کشمیر اپنی پارٹی ٹریڈ یونین کے صدر اعجاز کاظمی، صوبائی نائب صدر ،سیکرٹری، ڈاکٹر روہت گپتا، ضلع صدر سانبہ، رمن تھاپا، ترجمان خوشبو بھگت، یوتھ ونگ کے نائب صدر/ترجمان، رقیق احمد خان، جنرل سیکرٹری یوتھ/ترجمان، ابھے بکایا، صوبائی صدر جموں، یوتھ، وپل بالی، صوبائی صدر۔ ، خواتین ونگ، جموں، پونیت کور، صوبائی نائب صدر خواتین ونگ، نیلم گپتا، ضلع یوتھ صدر سانبہ، منگت رام اور دیگرشامل تھے۔
ڈاکٹرمیمونہ بیگم کاانتقال | الطاف بخاری کاغمزدگان کیساتھ اِظہاریکجہتی
