عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے ہفتہ کو لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری کو جموں و کشمیر بینک کے بورڈ کا ایڈیشنل ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ڈاکٹر بھنڈاری جموں و کشمیر بینک کے بورڈ میں 12ویں ڈائریکٹر بن گئے ہیں۔جو لوگ پہلے سے بورڈ میں شامل ہیں ان میں بلدیو پرکاش، ایم ڈی اور سی ای او، سنتوش دتاترایا ویدیا، آر کے چھبر، راجیو لوچن بشنوئی، نابا کشور ساہو، امیش چندر پانڈے، انیل کمار گوئل، آنند کمار، سدھیر گپتا اور شہلاایوب شامل ہیں۔