نئی دہلی//مرکزی وزیرڈاکٹرجتندرسنگھ نے الیکشن کمیشن سے کہاہے کہ وہ کشمیری مہاجرپنڈتوں کے لئے قواعدوضوابط واضح کرے تاکہ انتخابات کے دوران وہ اپنے حق رائے دہی کااستعما ل کرسکیں۔ چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی اوردیگر اہلکاران کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹے کی طویل میٹنگ کے دوران ڈاکٹرجتندرسنگھ نے کہاکہ مہاجرکشمیری پنڈتوں کی نظرثانی شدہ ووٹرفہرست جلدتیارکی جانی چاہیئے۔1989-90 کی ہجرت کے دوران جوبزرگ پنڈت ووٹرلسٹوں میں تھے ان میں سے کئی وفات پاچکے ہیں جبکہ کشمیرسے ہجرت کے بعد بہت سارے نوجوان 18 سال کی عمرکوپہونچ چکے ہیں کے نام ووٹرفہرستوں میں نہیں ہیں۔ان حالات کومدنظررکھتے ہوئے نظرثانی شدہ ووٹرفہرستوں کی تیار ی لازمی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت کے پاس قریباً 62 ہزارکشمیری مہاجرکنبوں کااندراج ہے ۔ان میں سے 40 ہزارجموں میں ،20ہزارقومی راجدھانی میں اورباقی ماندہ 2ہزار ملک کے دیگرحصوں میں ہیں۔