Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

ڈاکٹربھیم رائو امبیڈکر کی 126 ویں جینتی :مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 15, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
جموں//آئین ہنداورہندوستان کے پہلے وزیرقانون ڈاکٹر بی آرامبیدکر کے 126 ویںجینتی کے موقعہ پر مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں نے آنجہانی رہنماکوخراج عقیدت پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیدکر کے 126 ویں جنم دن کے موقعہ پرسارے ہندوستان میں سمرستا-دوس کے عنوان سے تقریبات کا اہتمام ہواجن میں جوش وجذبے کے ساتھ باباصاحب کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔
پاناماچوک 
شہرکے پاناماچوک میں باباصاحب بھیم رائو امبیدکرکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں رکن اسمبلی دویندرمنیال مہمان خصوصی تھے۔اس دوران معززلوگوں نے باباصاحب کوخراج عقیدت پیش کیا۔اس موقعہ پر دویندرمنیال نے کہاکہ باباصاحب نے دلتوں کواپنے حقوق کیلئے جدوجہدکرنے کیلئے تحریک بخشنے کے ساتھ ساتھ سماجی ناانصافیوں کے خلاف مہم چلائی۔ 
ایس سی/ایس ٹی /اوبی سی کنفیڈریشن 
ایس سی/ایس ٹی /اوبی سی کنفیڈریشن نے باباصاحب ڈاکٹربھیم رائو امبیدکرکی جینتی منانے کیلئے تقریب کاانعقاد کیا۔ اس دوران شرکاء نے پنچ شیل جھنڈے لہرانے اور جے بھیم ۔جے بھارت ، جب تک سورچ چاندرہے گاباباتیرانام رہے گانعرے بلندکئے ۔اس دوران آنجہانی کی تصویرپرپھول مالائیں چڑھاکر ان کی خدمات کویادکرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔آرکے کلسوترہ نے کہاکہ پسماندہ طبقوں کی بہبود کیلئے باباصاحب بھیم رائوامبیڈکرکی خدنات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے مزدوروں، خواتین اوربالخصوص پسماندہ طبقوں کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے ۔اس موقعہ پر رمیش سرمل، چوہدری محمدشفیع، رمیش کیتھ، راکیش شون ، رنگیش چندر ، سنجیومنموترہ، تلک راج مہاجن،نریندربھگت، پرکاش سنگھ جموال، ایڈوکیٹ رگھوویرسنگھ ، رمیش بٹی نے بھی خیالات کااظہارکرتے ہوئے باباصاحب کی خدمات کوسراہا۔
گوروروی داس ٹرسٹ 
گوروروی داس ایس ایس ٹرسٹ سکندرپور جموں نے باباصاحب ڈاکٹرامبیدکرکی جینتی منانے کیلئے سکھ ساگربھون سکندرپور جموں میں 108سوامی گردیپ گیری مہاراج کی نگرانی میں تقریب منعقدکی۔ اس موقعہ پرسوامی گردیپ گیری جی مہاراج نے بھیم پربھچن سے متعلق تفصیلی خیالات کااظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ باباصاحب کے تین اصول تھے ، پڑھا، جدوجہدکرواورمنظم ہوں ۔انہوں نے سماجی انصاف کی خاطرساری زندگی جدوجہدکی ۔اس دوران سابق وزیر یش پال کنڈل اور ڈپٹی چیئرمین قانون سازکونسل جہانگیرمیرنے بھی خیالات کااظہارکیا۔ اس موقعہ پر سی ایل بانل چیئرمین ٹرسٹ نے آج کادن ورلڈنالج ڈے کے طورپر منایاجارہاہے۔ڈاکٹر سنجے بھسین صدر جموں کشمیرریزروڈکیٹاگریز نے پسماندہ طبقوں کے ملازمین کی ترقیوںسے ریزرویشن ختم کرنے پرتشویش کااظہارکیا۔ ڈی ڈی شگوترہ، گلزاری لال ، رمیش چندر ودیگرافراد نے بھی باباصاحب کوخراج عقیدت پیش کیا۔اس موقعہ پر بابا صاحب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے میر جہانگیر نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ جس وقت ملک آزاد ہو رہا تھا اور ایک نیا آزاد جمہوری نظام قیام ہو رہا تھا تو ایک سے بڑا ذہین اور دماغ نے ہندوستان کے خد و خال کو ترتیب دینے میں اپنا رول ادا کر رہا تھا.. ایک ہی وقت میں درجنوں ایسے لوگ جدید اور آزاد ہندوستان کی آبیاری کے لئے جانفشانی سے لگے ہوئے تھے جو انفرادی بساط میں بھی سماج میں بہت بڑا مرتبہ اور مقام رکھتے تھے.. ایک طرف اگر تعلیمی نظام کا ذمہ مولانہ ابو الکلام آزاد جیسے لوگوں کے ہاتھ میں تھا وہیں داخلی اور دفاعی نظام کو سنبھالنے کے لئے سردار پٹیل جیسے قد آور لوگ آمادہ تھے.. ایک نئے جمہوری نظام کے آئین کی شیرازہ بندی کے لئے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیدکرکمربستہ تھے تو ملکی قیادت کا ذمہ نہرو جی کے مضبوط ہاتھوں میں تھا..انہوں نے کہاکہ گاندھی جی نے آزادی کی اس تحریک کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے میں سماج کے ہر اس طبقے کو نمائندگی دی تھی جو ایک مضبوط ہندوستان کی بنیاد کو مستحکم کرنے میں اپنا رول ادا کر سکتا تھا..آج جب کہ ہر طرف قیادت کا کال پڑا ہوا ہے، ہمیں یہ دیکھ کے حیرت ہوتی ہے کہ کسی زمانے میں ہمارے پاس ملک کی قیادت اور نمائندگی کرنے کے لئے ایک ہی وقت میں درجنوں قائد موجود تھے ۔میر جہانگیر نے بابا صاحب کی مثال دیتے ہوئے دلت سماج کے اکابرین کو گذارش کی کہ وہ اپنے اس رول ماڈل کو زندگی کے ہر شعبے میں رواج دیں.. جہانگیر میر نے کہا، بھیم راؤ امبیدکر نے اس وقت ملک کا آئین ومنشور لکھنے کا کارنامہ انجام دیا جب اس پچھڑے ہوئے سماج کو کوئی ساتھ چلانے کے لئے تیار نا تھا..میر جہانگیر نے کہا کہ بابا صاحب ایک ہی وقت میں جہاں ایک عالمی شہرت یافتہ جیورسٹ تھے وہیں اکنامسٹ، سیاستدان اور سوشل ریفارمر بھی تھے.. انھوں نے دلت بدھشٹ موومنٹ کے پرچم تلے چھوت چھات جیسے سماجی نا برابری کی بدعت کے خلاف جو تحریک آغاز کی وہ آج بھی زور و شور سے سارے ہندوستان میں چل رہی ہے..بابا جی نے نا صرف اپنے پچھڑے سماج میں اعتبار اور بھروسہ جگایا بلکہ اسی وقت خواتین کے حقوق اور مزدور طبقے کے حقوق کے لئے بھی محاز قایم کیا.. بابا صاحب آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر قانون ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے نیے آئینی منشور کے صورت گر بھی تھے..حالانکہ بابا صاحب آزادی کے بعد صرف نو دس سال ہی زندہ رہے لیکن تب تک وہ ہماری نسلوں کا مقدّر بدل چکے تھے، میر جہانگیر نے کہا کہ اس وقت کی کانگرس سرکار نے بابا صاحب کو بھارت رتن کا ایوارڈ دے کر نا صرف ان کے پچھڑے طبقے کو عزت بخشی بلکہ سارے ہندوستان میں یہ پیغام دیا کہ ہم اپنے وطن کے تحریک ساز افراد کو اسی شدّت سے سماج میں زندہ و پایندہ رکھیں گے جیسے وہ جیتے جی رہے تھے..میر جہانگیر نے اس موقعہ پر موجود جموں کے دلت سماج کی منفرد شخصیات کو گزارش کی کہ وہ بابا صاحب اور کانشی رام مرحوم جیسے نابغہ روزگار اشخاص کو تیزی کے ساتھ اپنی نسل میں روشناس کریں، جس قوم کے پاس ایسے قاید اور رہنما ہوں ان کے زندگی کی کسی بھی دوڑ میں پیچھے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔میر جہانگیر نے تقریب میں موجود مہمانوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ آج جموں کشمیر کے ہر اونچے سے اونچے ایوان میں ڈیپارٹمنٹ اور ادارے میں آپ کی بھرپور نمائندگی موجود ہے.. اور آپ لوگ اپنے آینی حقوق کو لے کر باخبر بھی ہیں.. ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ آپ لگاتار اپنے بچوں میں جدید ترین تعلیم کا رواج قایم رکھیں.. انھوں نے تقریب میں موجود سماج کے اکابرین کو گزارش کی کہ وہ اپنے ان رول ماڈلز کو تحریک بنا کر اپنی آئندہ نسلوں کے لئے کچھ ایسے کام کر جاہیں کہ لوگ بابا صاحب اور کانشی رام جی کی طرح رہتی دنیا تک ان کی محنت و مشقت کی مثال دیتے رہیں..  پروگرام کے آخر میں میر جہانگیر صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گرو روی داس ٹرسٹ کے صدر نے کہا کہ میر صاحب جیسے ہمدرد سیاستدانوں کی رہنمائی کی انھیں ہمیشہ ضرورت رہے گی، اور وہ آئندہ بھی میر صاحب کی محبّت اور عقیدت کی توقع رکھتے ہیں..
بہوجن سماج پارٹی 
بہوجن سماج پارٹی کی جانب سے امبیڈکرچوک میں ایک تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں راجیہ سبھاکے ممبر اورجموں وکشمیرکیلئے بی ایس پی کے انچارج راجہ رام ودیگرلوگوں نے ڈاکٹربھیم رائوامبیڈکر کے مجسمے پرپھول مالائیں چڑھاکر آنجہانی رہنماکوخراج عقیدت پیش کیا۔
بھاجپابشناہ منڈل 
بھاجپابشناہ منڈل کی طرف سے بھی امبیڈکرجینتی کے سلسلہ میں تقریب منعقدکی گئی۔اس دوران سابق رکن اسمبلی اشونی شرما ودیگرکارکنوں نے کوٹلی چاڑکاں اوربشناہ کے بدھ وہار مندر میں ڈاکٹربھیم رائوامبیڈکرکوخراج عقیدت پیش کیا۔
پی ڈی ڈی بشناہ 
پی ڈی پی کی طرف سے بشناہ میں امبیڈکرجینتی منائی گئی ۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں پارٹی لیڈر فقیر چندبھگت سمیت کارکناں نے ترنگالہراکر آنجہانی رہنماکی ملک وسماج کے تئیںخدمات کویادکیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈاکٹر جتیندرکاآئی آئی ایم جموں میں 5روزہ جامع واقفیت پروگرام کا افتتاح
جموں
نائب تحصیلداربھرتی میں لازمی اردو کیخلاف بھاجپاممبران اسمبلی کا احتجاج اردو زبان کی شرط کو منسوخ کرنے کامطالبہ، احتجاج میں شدت لا نے کا انتباہ
جموں
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا کا ایل او سی کی اگلی چوکیوں کا دورہ فوجی جوانوں سے ملاقات، آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت کو قائم رکھنے کی ہدایت
پیر پنچال
۔4گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل، 51گاڑیاں بلیک لسٹ،9ڈرائیونگ لائسنس معطل| ڈیڑھ ماہ میں230گاڑیوں کے چالان، 31گاڑیاں ضبط، 9.65لاکھ روپےجرمانہ وصول
خطہ چناب

Related

جموں

آئی جی پی جموں کا پولیس سٹیشن بشناہ کا دورہ جوانوں کیلئے پریفیب بیرک کا افتتاح ،افسروںسےبات چیت کی

July 14, 2025
جموں

حکومت لوگوں کو دہلیز پر صحت خدمات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم نائب وزیر اعلیٰ کا سب ڈسٹرکٹ ہسپتال اکھنور کا معائینہ،علاج و خدمات پر زور

July 12, 2025
پیر پنچالتازہ ترینجموںخطہ چناب

کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان

July 12, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں روزگار میلہ، 237 امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?