مینڈھر//محکمہ دیہی تر قی میں ڈاٹا انٹری آپریٹروں کی تعیناتی کیلئے فارم بھرنے والے امیدواروںنے چوردروازے سے تعیناتیوںکا الزام عائد کرتے ہوئے اس کی ویجی لینس سے انکوائری کرانے کی مانگ کی ہے ۔ ڈاٹا انٹر ی آپر یٹر کے فا رم لگا نے والے امیدوارں نے انکو ائرئی کی مانگ کر تے ہوئے کہا کہ اگر چوری چھپے ہی تعیناتیاںکرنی تھیں تو پھر ان سے فارم کیوں بھرائے گئے ۔انہوںنے کہاکہ محکمہ میں چوردروازے سے ہوئی تعیناتیوں کے معاملے کی ویجی لینس سے تحقیقات کرائی جائے تاکہ سب کچھ سامنے آسکے نہیں تو وہ احتجاج کریںگے ۔ان کاکہناتھاکہ محکمہ طرف سے ڈاٹا انٹری آپریٹروں کی تعیناتی کیلئے فارم درخواستیں مانگی گئیں جس کیلئے باضابطہ نوٹس بھی نکلا جس کے بعد سینکڑوں نوجوانوں نے فارم بھرے لیکن محکمہ کے افسر ان نے ان کو نظر انداز کر کے چو ری چھپے سے اثر ورسو خ رکھنے والے افراد کو تعینات کیا۔انہوںنے الزا م لگایاکہ انٹرویو کے بارے میں جب بھی پوچھا جاتاتھاتو جواب ملتاتھاکہ اس سلسلے میں عدالت نے حکم امتناعی جاری کردیاہے جبکہ ایسا کچھ تھا ہی نہیں ۔ انہوںنے دعویٰ کیاکہ چھ سے آٹھ افراد کی چوردروازے سے تعیناتی ہوئی ہے ۔اس سلسلہ میں جب اے سی ڈی پونچھ زبیر شاہ سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے آنے سے قبل کچھ تعیناتیاں ہوئی ہیں ،وہ پتہ کریںگے کہ کتنی تعیناتیاں ہوئیں ۔ البتہ ان کاکہناتھاکہ فارم بھرنے والے امیدواروںکے انٹرویو بہت جلد لئے جارہے ہیں۔