اونتی پورہ//ڈانگر پورہ اونتی پورہ میں محاصرہ کے دوران فورسز پر پتھرائو کیا گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق عام کپڑوں میں ملبوس فورسز کے تین اہلکار ایک آٹو رکھشا میں ڈانگر پورہ پدگام پورہ میں واٹر ٹینکی کے نزدیک ایک مکان میں گھس گئے اور وہاں تلاشی لی،اسی دوران فورسز کی درجنوں گاڑیاں بھی نمودار ہوئیں اور علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔جونہی تلاشی کارروائی کا آغاز کیا گا تو نوجوان جمع ہوئے اور انہوں نے پتھرائو کیا۔اس موقعہ پر فورسز نے شلنگ کی اور مظاہرین کو بھگا دیا۔تاہم محاصرے کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔پولیس ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہیں دو جنگجوئوں کی موجودگی کا علم ہوا تھا جس کے بعد ہی تلاشی کارروائی کی گئی۔تاہم علاقے میںکسی کے زخمی یا گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔