جموں//ڈسٹرکٹ انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن اینڈٹریننگ (ڈائٹ) جموں کی جانب سے ٹیچربھون گاندھی نگرجموں میں 9ویں اور دسویں جماعتوں کے لئے ریاضی(میتھامیٹکس) میں ضلع سطح کے ایک کوئز مقابلے کااہتمام کیاگیا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹرسکول ایجوکیشن رویندرسنگھ مہمان خصوصی تھے۔4نومبر 2017کوزون سطح پرشریک ہوئے قریباً 500طلباء میں سے ضلط سطح کے اس مقابلے کیلئے پانچ ٹیموں کومنتخب کیاگیاتھا۔ملحقہ سکولوں کے سکینڈری جماعتوں کے 250طلباء نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔اس موقعہ پرعبدالحمیدفانی پرنسپل ڈائٹ جموں نے مہمان خصوصی کاخیرمقدم کیا۔ایس آرایم ایل ماڈل ایچ ایس ایس پریڈجموں،ایچ ایس ایس میرانصاحب جموں بالترتیب اول، دوم اورسوم پوزیشنیں حاصل کیں۔ڈائریکٹرسکول ایجوکیشن جموںنے جیتنے والی ٹیموں میں یادگاری تحفے اوراسنادتقسیم کئے۔