سرینگر/حکام نے جمعہ کو ڈائون ٹائون سرینگر میں پابندیاں عاید کرتے ہوئے تاریخی جامع مسجد کو نمازیوں کیلئے بند کیا ہے۔
یہ اقدام علیحدگی پسندوں کی ہڑتال اور احتجاجی کال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
علیحدگی پسندوں کے وفاق مشترکہ مزاحمتی قیادت نے آج ہڑتال اور حالیہ ہلاکتوں کیخلاف احتجاج کی اپیل کر رکھی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق پولیس اور فورسز کی بھاری تعداد ڈائون ٹائون سرینگر کے لوگوں کو اُن کے گھروں تک محدود رکھی ہوئی ہے اور نوہٹہ علاقے میں جامع مسجد کے ارد گرد تعیناتی سخت کردی گئی ہے اور کسی کو بھی وہاں کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔