سرینگر // ڈائریکٹر شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) ،صورہ ، ڈاکٹر اے جی آہنگر کی مدت ملازمت میں جموں وکشمیر حکومت نے چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بات اسپتال انتظامیہ نے ہفتے کو کہی۔
ڈاکٹر آہنگر کی مدت ملازمت کل 25 جون کو ختم ہوئی۔ انہیں پہلی بار جون 2016 میں اس عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔
اسپتال کے ترجمان نے آج سہ پہر ٹویٹر پر ڈاکٹر آہنگر کی ڈائریکٹر ایس کے آئی ایم ایس صورہ کی مدت ملازمت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کی تصدیق کی۔