ریاستی// ڈائریکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ایس پی وید نے آج ضلع ریاسی کا دورہ کیا اورڈی سی آفس کمپلیکس میں سرپنچوں اور پنچوں کی ایک میٹنگ طلب کی اس موقعہ پر کافی تعداد میں لوگ موجود تھے جنہوں نے ڈی جی کو اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔ ڈاکٹر ویدنے عوام کو غور سے سنا اوریقین دلایا کہ پولیس انہیں درپیش مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر باقی اٹھا نہ رکھے گی ڈاکٹر وید نے سماج کو برائیوں سے صاف وشفاف بنانے کے لئے لوگوں سے تعاون طلب کیا اور کہاکہ پولیس اور عوام کے قریبی تال میل سے ہی ایک صحت مند اور برائیوں سے صاف وپاک سماج معرض وجود میں آسکتا ہے۔ ڈی جی ایم کے ہمراہ ایس ڈی سنگھ جموال آئی جی پی جموں زون ، وریندرشرما ڈی آئی جی ، اور دیگر افسران بھی تھے بعد میں ڈاکٹر وید نے ڈسٹرکٹ پولیس لائین ریاسی کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ ڈی ایس پی ریاسی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ ایس ایس پی ریاسی نے کچھ معاملے ابھارے اور ان کی جانب توجہ مبذول کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اسکے علاوہ متعدد پولیس اہلکاروں نے اپنے انفرادی مسائل کے بارے میں ڈاکٹر وید کو آگاہ کیا ۔ اور کہاکہ محکمہ پولیس نے پولیس اہلکاروں کے مسائل کو حل کرنے اورانہیں راحت پہنچانے کے لئے پہلے ہی متعدد قدم اٹھائے ہیں اور مستقبل میں دیگر متعدد فلاحی قدم اٹھائے جارہے ہیں۔