سرینگر//ایک اہم پیش رفت کے تحت ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو کو سرکار کی طرف سے جموں و کشمیر بورڑ آف سکول ایجوکیشن کے سیکریٹری کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تعلیم کے انتظامی محکمے کی طرف سے باضابطہ ایک حکم نامہ زیر نمبر بتاریخ ۲۴ مارچ ۲۰۱۸ جاری کیا گیا جس کے مطابق جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ بورڑ آف سکول ایجوکیشن ایکٹ 1975 کے اختیارات کے تحت سرکار نے ڈاکٹر جی این ایتو کو اگلے احکامات تک بورڑ آف سکول ایجوکیشن کے سیکریٹری کا اضافی چارج دیا ہے۔واضح رہے سرکار کی طرف سے ایسے اقدامات بورڑ آف سکول ایجوکیشن کی کارکردگی میں مزید سُرعت لانے اور امتحانی نظام کو مزید فعال بنانے کی سمت میں کئے جارہے ہیں۔ اسی دوران محکمہ تعلیم سے وابستہ کئی شخصیات ،طلباء اور ماہرین تعلیم نے سرکار کی طرف سے ایسی اہم ذمہ داری تفویض ہونے پر ڈاکٹر جی این ایتو کو مبارکباد دی ہے۔