جموں//گلزا ر احمد شبنم نے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے ناظم کا عہدہ سنبھالا۔اُنہوںنے سابق ناظم اطلاعات طارق احمد زرگر سے چارج لیا جو تبدیل ہوکر محکمہ خاطر تواضع کے ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کئے گئے ہیں ۔اس سے قبل گلزار احمد ڈار شبنم محکمہ سریکلچر کے ناظم تھے ۔بعدمیں گلزا ر احمد شبنم نے ڈائریکٹوریٹ کی مختلف شعبوں کا معائینہ کیا ۔انہوں نے نیوز روم میں قائم کمپیوٹر لیب کے بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیااور میڈیا اداروں کو فراہم کی جارہی خبروں کے عمل کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔اُنہوں نے محکمہ کے عملے اور اعلیٰ افسران کے ساتھ بات چیت کی۔