جموں//ڈائریکٹرسکول ایجوکیشن نے صوبہ جموں سے انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز وزارت خارجہ امور حکومت ہندکی جانب سے وزیراعظم ہندکے اعزازمیں بنگلورمیں منعقدہونے والے وقاری پروگرام ’کلرس آف انڈیا‘منتخب طالبہ دیپالی شرماکی عزت افزائی کی۔اس دوران طالبہ کو ایک مومنٹواورایک توسیفی سندسے ڈائریکٹرسکول ایجوکیشن ایس۔رویندرسنگھ نے نوازا۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈائریکٹرسکول ایجوکیشن نے کہاکہ انٹرنیشنل ایونٹ کیلئے صوبہ جموں کی ہونہارطالبہ دیپالی شرماکے انتخاب باعث فخرہے۔اس موقعہ پر ریجنل ڈائریکٹرآئی سی سی آر بلونت ٹھاکر نے دیپالی شرما کو ہرممکن امدادفراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی۔