ڈائریکٹردہی ترقی کے دفتر اور گھر پر چھاپہ و تلاشی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر// ویجی لنس آرگنائزیشن نے ڈرامائی انداز میں دیہی ترقی محکمہ کے ڈائریکٹر غضنفر علی کے دفتر و رہائش گاہ پر چھاپے مار کر دستاویزات اور ریکارڑ ضبط کرلیا۔ویجی لنس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹررورل ڈیولپمنٹ کشمیرکی جانب سے ضلع بارہمولہ اورکپوارہ  میں محکمہ سے جڑے اشتہاری بورڈوں کی فراہمی اورانکونصب کئے جانے سے متعلق قواعدوضوابط کوبالائے طاق رکھ کراس کام سے متعلق ٹھیکہ اپنے ایک منظورنظرسپلائرکوالاٹ کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹرمحکمہ دیہی ترقی کشمیراورمتعلقہ سپلائرکے آپسی سازبازکے نتیجے میں محکمہ و13لاکھ53ہزار335روپے کانقصان پہنچا۔ ڈائریکٹر غضنفر علی اورمنظورنظرسپلائرکی مجرمانہ سازش کی بھنک لگتے ہی ریاستی ویجی لنس تنظیم نے ابتدائی تحقیقات عمل میں لائی ،اوراسکے بعد ایف آئی آر26/2017زیردفعہ5(1)d  r/w  5(2) J7K   PC.Act   Svt.2006اوردفعہ120-Bآرپی سی کے تحت پولیس تھانہ ویجی لنس کشمیرمیں درج کیاگیا۔ انسداد کورپشن کورٹ سرینگر سے تلاشی وارنٹ حاصل کرنے کے بعد ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ کے سرکاری دفتراوررہائش گاہ کی تلاشی لی گئی اورا س دوران درج کیس سے متعلق کچھ اہم دستاویزات کیساتھ ساتھ دیگرکچھ اہم ریکارڈبھی ضبط کیاگیا۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *