جموں//ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن جموں کی صدارت میں صوبہ جموں کے چیف ایجوکیشن افسروں کی ایک میٹنگ منعقدہوئی ۔اس دوران میٹنگ میں مرکزی حکومت کی فلیگ شپ سکیموں مثلاًایس ایس اے، ایس ایم اے جی آراے، آرایم ایس اے،مڈڈے میل، ساکشر بھارت مشن اوردیگراکیڈمک وثقافتی سرگرمیوں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔اس دوران ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن راکیش کمارسنگرال نے چیف ایجوکیشن افسران کوہدایت دی کہ وہ جنسی ہراسانی کاسخت نوٹس لیتے ہوئے قصورواروں کے خلاف ٹھوس کاروائی عمل میں لائیں۔سی ای اوزسے یہ بھی کہاگیاکہ وہ متعلقہ اضلاع بالخصوص ونٹرزون میں خصوصی اندراج مہم ساکشربھارت کے تحت شروع کریں اورسکول چھوڑچکے بچوں کوبھی سکولوں میں لایاجائے ۔اس دوران سکول سرگرمیوں میں بھی سرعت لانے پرزوردیاگیا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن نے اکیڈمک کلینڈربرائے سال 2018-19بھی جاری کیا ۔میٹنگ میں صوبہ جموں کے تمام اضلاع کے سی ای اوزکے علاوہ راجیوکے کھجوریہ،پرنسپل افسر، اشوک تھکان چیف اکائونٹس افسر، شوبھارانی اسسٹنٹ ڈائریکٹرپلاننگ ودیگرافسران بھی موجودتھے۔