کراچی//عمران خان یوں تو مالی بحران کے شکار پاکستان کیلئے اقتصادی امداد حاصل کرنے کیلئے چین گئے تھے ، لیکن چین کا ان کا پہلا دورہ کچھ دیگر وجوہات کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔عمران خان یوں تو مالی بحران کے شکار پاکستان کیلئے اقتصادی امداد حاصل کرنے کیلئے چین گئے تھے ، لیکن چین کا ان کا پہلا دورہ کچھ دیگر وجوہات کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔ پہلے پاکستان کے سرکاری نیوز چینل پی ٹی وی نے عمران خان کی تقریر کے براہ راست نشریہ کے دوران اسکرین پر "بیجنگ "کی جگہ "بیگنگ "لکھ دیا تھا ، جس کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیا گیا۔وہیں اب چین میں ایک نمائش کے دوران کھینچی گئی عمران خان کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ، جس پر لوگ خوب چٹکی لے رہیں۔دراصل عمران خان نے شنگھائی میں منعقدہ چین کے پہلے انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کی۔ پاکستانی حکومت نے اس ایکسپو میں شریک عمران خان کی تصویر شیئر کی۔ ان تصویروں میں عمران خان ایک ویڈیو گیم پارلر میں اسپیس شپ جیسی نظر ا?نے والی مشین میں بیٹھے نظر ا?رہے ہیں۔ عمران خان کے ساتھ وہاں کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر سینئر افسران بھی کھڑے نظر ا?رہے ہیں۔کرکٹر سے سیاستداں بنے عمران خان کی اس تصویر کو لے کر کئی پاکستانی اپنے وزیر اعظم کو جم کر ٹرول کررہے ہیں۔ ان میں سے کچھ نے کافی مزیدار ٹویٹ کئے ہیں۔