Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: چین کی پاکستان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » چین کی پاکستان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی
برصغیر

چین کی پاکستان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 9, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 اسلام آباد// وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دورہ چین توقعات سے زیادہ کامیاب رہا اور چین نے پاکستان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں دورہ چین سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان کے ساتھ زرعی شعبے میں پہلی مرتبہ مکمل تعاون کرے گا جبکہ اس کے علاوہ چین نے دیگر شعبوں میں بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کے ہمراہ چین کا سرکاری دورہ کیا تھا۔اس دورے کے دوران وزیر اعظم نے چینی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے تھے اور 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے تھے۔دوسری جانب ذرائع نے اجلاس کے بارے میں بتایا کہ کابینہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کی اجازت دے دی جبکہ ایف بی آر ارکان پارلیمنٹ کی الگ ٹیکس ڈائریکٹری جاری کرے گا۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے رضوان میمن کو ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی، اس کے علاوہ کابینہ نے لبرٹی ایئر لمیٹڈ کو چارٹرڈ لائسنس 2 جاری کرنے کی منظوری بھی دی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مشکوک افراد کو حفاظتی تحویل میں لینے کی منظوری بھی دی۔خیال رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے مشکوک افراد کو حفاظتی تحویل میں لینے کی سفارش کی تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں برطانیہ اور جنوبی آئرلینڈ کے ساتھ قیدیوں اور مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ سری لنکا، سوڈان، نائجیریا، ترکی، چین، تاجکستان سے مختلف شعبوں کے معاہدوں کی بھی منظوری دی۔اس کے علاوہ اجلاس میں ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور ہواوے ٹیکنالوجی کے درمیان معاہدے کی منظوری بھی دی۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری بھی دی۔اسی طرح اجلاس میں انجیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کو ختم کرنے کا سابق حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئیانجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کو برقرار رکھنے اور مزید فعال بنانے کا فیصلہ بھی کیا۔
 
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین
خودانحصاری ہی بھارت کے تمام مسائل کا حل ہے : وزیر اعظم مودی
تازہ ترین صفحہ اول
کشمیر میں کسان مشکل دور سے گذر رہے ہیں، ان کو مدد کرنے کا وقت ہے:رویندر رینہ
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے زنسکار فیسٹول کے 10 ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا
تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی میں ایٹمی تحفظ کو شامل کردیا

September 20, 2025
برصغیر

شرجیل، عمر خالد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

September 19, 2025
برصغیر

راہل کی ’ووٹ چوری‘ کے خلاف مہم تیز

September 19, 2025
برصغیر

۔1965کی جنگ کے 60سال مکمل | سپاہی کی فلاح اولین ترجیح

September 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?