عظمیٰ نیوزڈیسک
لانڑو (چین)// چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سنٹر (سی ای این سی) کے مطابق ہفتہ کی صبح 5.49 منٹ پر لانگسی کاؤنٹی، ڈنگسی سٹی، گانسو صوبہ، شمال مغربی چین میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز 34.91 ڈگری شمالی عرض البلد اور 104.58 ڈگری مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔سی ای این سی نے بتایا کہ زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔زلزلے کے جھٹکے لونگسی کاؤنٹی، ڑانگسیان کاؤنٹی، وی یوان کاؤنٹی اور ڈنگسی شہر کی لِنٹاؤ کاؤنٹی اور تیانشوئی شہر کی ووشان کاؤنٹی میں محسوس کیے گئے۔ مقامی حکومت کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم میڈیا رپورٹس میں سات سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ لونگسی کے دیہی علاقے میں کچھ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ ظاہر ہے کہ چونکہ مکانات آباد تھے اس لیے جان و مال کا نقصان ناگزیر ہے۔ مقامی فائر اینڈ ریسکیو حکام نے امدادی ٹیمیں اور گاڑیاں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی ہیں اور وہ ابھی تک زلزلے کے اثرات سے متعلق معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔زلزلے کے بعد، چین کے زلزلہ انتظامیہ نے لیول-III ایمرجنسی رسپانس سروس کا آغاز کیا، جس میں صورتحال کی بہتر نگرانی اور تشخیص اور بروقت اپ ڈیٹس پر زور دیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی ڑنہوا کے مطابق، ریاستی کونسل کے زلزلہ ریلیف ہیڈ کوارٹر اور ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت نے بھی زلزلے کے لیے لیول-IV کا ہنگامی ردعمل شروع کیا اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ایک ٹاسک فورس بھیجی تاکہ مقامی زلزلے سے متعلق امدادی سرگرمیوں میں مدد کی جا سکے۔