گوئیانگ/عظمیٰ نیوز سروس / جنوب مغربی چین کے گوئژاؤ صوبے کے کیانسی شہر میں اتوار کی دوپہر کو ایک کشتی الٹنے سے نو افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا۔ یہ اطلاع مقامی افسر نے پیر کو دی۔انہوں نے کہا کہ اچانک تیز ہواؤں کی وجہ سے چار کشتیاں الٹ گئیں جس سے 84 افراد ڈوب گئے ۔ مقامی ریسکیو ہیڈ کوارٹرز کے مطابق اب تک نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں، 70 زیر علاج ہیں اور خطرے سے باہر ہیں، جب کہ چار محفوظ ہیں۔افسران کے مطابق آخری لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے ۔ صوبائی افسر نے بچاؤ اور راحت کی کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے تقریباً 500 ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تعینات کی ہیں، جن میں پولیس، فائر اور طبی عملہ شامل ہے ۔مذکورہ افراد چین کے سب سے لمبے دریا یانگژی کے معاون دریائے وو میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے باعث کشتیاں سنبھل نہ سکیں اور اُلٹ گئیں۔