نئی دہلی// ڈوکلام علاقے کو لے کر ہندوستان اور چین میں جاری کشیدگی کے درمیان سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے لوک سبھا میں کہا کہ ہندوستان کا سب سے بڑا دشمن چین ہے، پاکستان نہیں۔ ملائم سنگھ نے کہا کہ چین بھوٹان پر قبضہ کر رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے چین کو لے کر اپنی تیاریوں کے بارے میں پوچھا۔ملائم نے کہا کہ چین ہندوستان پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ تبت میں اپنی فوج کی تعیناتی کر رہا ہے۔ ایسے میں ہندوستان کی بری فوج، فضائیہ اور بحریہ کی کیا تیاریاں ہیں۔ ملائم ہندوستان کے وزیر دفاع رہ چکے ہیں ایسے میں ان کا یہ بیان اہم سمجھا جا رہا ہے۔بتاتے چلیں کہ گزشتہ ماہ ہندوستان نے بھوٹان کے ڈوکلام علاقے میں چین کے سڑک کی تعمیر کو روکا تھا۔ اس کے بعد چین نے ہنگامہ آرائی کی کہ ہندوستانی فوج نے اس کی سرحد میں دراندازی کی۔ اگرچہ ہندوستان کا موقف تھا کہ یہ بھوٹان کا علاقہ ہے اور چین کے سڑک کی تعمیر روک کر ہندوستان ایک چھوٹے ملک یعنی بھوٹان کی مدد کر رہا ہے۔ڈوکلام میں چین کے سڑک کی تعمیر سے ہندوستان کو بھی خطرہ ہے، کیونکہ سڑک بننے سے حالت جنگ میں چینی فوج کے لئے سکم سے ملحق ہندوستان -چین سرحد تک پہنچنا انتہائی آسان ہو جائے گا۔ ہندوستانی فوج ڈو?لام میں ڈٹی ہوئی ہے۔ چین مسلسل ہندوستان سے اپنی فوج واپس بلانے کے لئے کہہ رہا ہے اور جنگ کی دھمکی دے رہا ہے۔