Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

چینی سٹارٹ اپ ’ڈیپ سیک ‘پر سائبر حملہ

Mir Ajaz
Last updated: January 28, 2025 11:24 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

یو این آئی

بیجنگ// چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک نے کمپنی کے اے آئی اسسٹنٹ کی اچانک مقبولیت کے بعد ہونے والے سائبر حملوں کے پیش نظر رجسٹریشن کو عارضی طور پر محدود کرنے کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل اسٹارٹ اپ کو اس کی ویب سائٹ پر بندش کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ اس کا اے آئی اسسٹنٹ امریکہ میں ایپل کے ایپ اسٹور پر دستیاب ٹاپ ریٹڈ مفت ایپلی کیشن بن گیا تھا۔کمپنی نے اپنے اسٹیٹس پیج کے مطابق اپنے ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس اور صارفین کو ویب سائٹ پر لاگ اِن میں درپیش مسائل کو حل کیا۔پیر کو ہونے والی بندش کمپنی کی تقریباً 90 دنوں میں سب سے طویل بندش تھی اور اس کی آسمان کو چھوتی مقبولیت کے ساتھ میل کھاتی ہے ۔ڈیپ سیک نے گزشتہ ہفتے ایک مفت اسسٹنٹ لانچ کیا تھا جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ موجودہ کمپنیوں کے ماڈلز کی لاگت کے ایک حصے سے کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے ، جو ممکنہ طور پر مصنوعی ذہانت کے لیے درکار سرمایہ کاری کی سطح میں ایک اہم موڑ ہے ۔ایپ ڈیٹا ریسرچ فرم سینسر ٹاور کے مطابق ڈیپ سیک-وی 3 ماڈل، جس کے تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ‘اوپن سورس ماڈلز میں سرفہرست ہے اور عالمی سطح پر جدید ترین کلوزڈ سورس ماڈلز کا مقابلہ کرتا ہے ’، 10 جنوری کو جاری ہونے کے بعد سے مصنوعی ذہانت کی حامل اس ایپلی کیشن کی مقبولیت میں امریکی صارفین میں اضافہ ہوا ہے ۔یہ سنگ میل اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ کس طرح ڈیپ سیک نے سلیکون ویلی پر گہرا اثر ڈالا ہے ، جس سے مصنوعی ذہانت میں امریکی بالادستی اور چین کی جدید چپ اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو نشانہ بنانے والے واشنگٹن کے برآمدی کنٹرول کے اثرات کے بارے میں وسیع پیمانے پر پائے جانے والے خیالات کو تقویت ملی ہے ۔ٹیکنالوجی سے مالا مال نیسڈیک میں پیر کو اس وقت مندی دیکھی گئی جب وال اسٹریٹ اور دیگر عالمی اسٹاک مارکیٹوں کے تاجروں نے کم لاگت والے چینی جنریٹیو مصنوعی ذہانت کے منصوبے کے ابھرنے پر ردعمل کا اظہار کیا جس نے بظاہر امریکی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔چین کے مشرقی شہر ہانگژو میں قائم ایک اسٹارٹ اپ کی جانب سے تیار کردہ ڈیپ سیک نے نیویڈیا جیسے مصنوعی ذہانت کے پیس سیٹرز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے ، جس کے حصص کی قیمت میں 11 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے ، جس سے مارکیٹ ویلیو میں تقریباً 400 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔ٹیکنالوجی سے مالا مال نیسڈیک بڑے انڈیکس میں 2.7 فیصد مندی کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ مصنوعی ذہانت کے بڑے کھلاڑیوں میٹا، مائیکروسافٹ اور گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کے حصص میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے ۔ڈیپ سیک کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے اے آئی ماڈل کی تیاری پر صرف 56 لاکھ ڈالر خرچ کیے ہیں، جو کہ مصنوعی ذہانت پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والی امریکی کمپنوں کے مقابلے میں انتہائی معمولی ہے ۔ایکس ٹی بی کی ریسرچ ڈائریکٹر کیتھلین بروکس کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے امریکی ٹیکنالوجی بالادستی کو چیلنج کیا جا رہا ہے ، اب توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ آیا چین اسے امریکا کے مقابلے میں بہتر، تیز اور زیادہ مؤثر طریقے سے کر سکتا ہے اور کیا وہ مصنوعی ذہانت کی دوڑ جیت سکتا ہے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

صنعت، تجارت و مالیات

آئی ٹی آر فائلنگ پر نظر ثانی مالی سال 2024-25کیلئے آخری تاریخ میں توسیع

July 15, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

ایل آئی سی کا اے یو فائنانس بنک کے ساتھ معاہدہ ڈورے سوامی نے سی ای اوکا عہدہ سنبھالا

July 15, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

اشوک لی لینڈکاتامل ناڈو بینک کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط

July 15, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

انکم ٹیکس نوٹس موصول ہونے پر گھبرائیں نہیں محکمہ ایماندار ٹیکس دہندگان کی حمایت کیلئے پُرعزم:چیف کمشنر

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?